وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں صدر کے خطبے پر شکریہ کی تحریک کے جواب میں پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل خلل کے لئے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے حوالے سے کہا کہ ایوان بحث کی جگہ ہے لیکن
بات بحث کی حد میں رکھی جائے تبھی کوئی نتیجہ نکلتا ہے۔
اسی کے ساتھ انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ اہم بلوں کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظوری میں تعاون سے کام لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ایک طرح سے احساس کمتری سے دوچار ہے